پہلی غلطی پر جائیں آپ کے صفحہ پر کوئی غلطی ہوئی تھی۔ براہ کرم کسی بھی مطلوبہ فیلڈ کو درست کریں اور پھر سے جمع کریں۔
Bristol City Council برسٹل میں صاف اور محفوظ ہوا کے فروغ کے لیے ایک نئی حکمتِ عملی اور ایکشن پلان تیار کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں مختلف ذرائع سے ہونے والی فضائی آلودگی کو کم کرنے کے لیے تجاویز پر غور کیا جا رہا ہے۔ اس منصوبے میں ٹریفک، تعمیراتی سرگرمیوں، تقریبات، عمارتوں کو گرم رکھنے کے نظام اور دیگر عوامل سے پیدا ہونے والی آلودگی کو کم کرنے کے اقدامات شامل ہوں گے۔ یہ حکمتِ عملی شہر میں باہر اور اندر دونوں جگہوں کی ہوا کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے رہنمائی فراہم کرے گی۔
کونسل کا مقصد برسٹل کے رہائشیوں سے مشاورت کرنا ہے تاکہ فضائی آلودگی سے متعلق عوامی آراء، ترجیحات اور خدشات کو مؤثر انداز میں سمجھا جا سکے۔ مزید برآں، شہر میں فضائی آلودگی میں کمی کے لیے مجوزہ اقدامات اور پالیسی تبدیلیوں کے تناظر میں ہم یہ جاننا چاہتے ہیں کہ عوام کن نکات کو مدِنظر رکھنے کی توقع رکھتے ہیں اور کن ممکنہ اثرات کے بارے میں تشویش رکھتے ہیں۔
اس مقصد کے لیے ہم نے ایک مختصر سروے تیار کیا ہے، جسے مکمل کرنے میں تقریباً 5 سے 10 منٹ لگیں گے۔
1. آپ کا مکمل پوسٹ کوڈ کیا ہے، مثلاً BS13 9BC۔
اس سوال کا مقصد یہ جاننا ہے کہ آیا شہر کے مختلف علاقوں میں رہنے والے افراد کے خیالات اور تجربات ایک دوسرے سے مختلف ہیں، اور یہ یقینی بنانا ہے کہ برسٹل کے ہر علاقے کی کمیونٹی
کی نمائندگی شامل ہو۔
اگر آپ کسی کاروباری ادارے یا تنظیم کی جانب سے یہ سروے مکمل کر رہے ہیں، تو براہِ کرم برسٹل میں موجود اس ادارے کے مقام کا پوسٹ کوڈ درج کریں۔
2. کیا آپ کسی کاروبار، تنظیم یا بطور فرد کی جانب سے جواب دے رہے ہیں؟